14

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی بطور مہمان خصوصی قائد ہیڈکوارٹرز میں انعامات تقسیم کی تقریب میں شرکت

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی بطور مہمان خصوصی قائد ہیڈکوارٹرز میں انعامات تقسیم کی تقریب میں شرکت – تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد قائد سے منسلک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و اساتذہ میں انعامات تقسیم کرنا تھا-تقریب میں ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی، سیکرٹری ٹورسزم پنجاب احسان بھٹہ و دیگر شریک تھے

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں- بھرپور محنت اور سچی لگن سے کوئی بھی کام کیا جائے تو کامیابی یقینی ہوتی ہے -ہمارے پرنسپل، ہیڈ ٹیچرز محترم ہیں، جس ادارے کا سربراہ ٹھیک ہو وہ ادارہ ٹھیک ہو جاتا ہے-اساتذہ کی زندگی مکمل طور پر آسان بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے –
کسی بھی ملک کا مستقبل اور اس کی ترقی میں اساتذہ کا قلیدی کردار ہوتا ہے-
جمعہ کو تمام اضلاع کے سی ای اوز کو بلایا ہے، حالات کا مکمل جائزہ لے کر ختمی فیصلہ کریں گے –
سکولوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ حکومت کرے گی اس پر ہر ممکن مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا –
صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں، طلبا اساتذہ کی صحت کے حوالے کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں