243

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت قائد ہیڈکوارٹرز لاہور میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کا اجلاس منعقد

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت قائد ہیڈکوارٹرز لاہور میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کا اجلاس منعقد-اجلاس کا بنیادی مقصد موجودہ صورتحال پر پنجاب بھر کے سی ای اوز سے بریفنگ لینا تھا –
مراد راس نے کہا کہ سکولوں کی بندش کے حوالے حکومت کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا –
صورتحال کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، ختمی فیصلہ بروز پیر منعقد ہونے والے اجلاس میں ہو گا- طلبا و اساتذہ کی صحت اور زندگی سے اہم کچھ نہیں-پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس کے تمام ممکنہ فیصلوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے-
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مکمل ٹیم ان مخصوص حالات میں آن گراونڈ موجود ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں