پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں کتابوں کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے-صوبائی وزیر سکول منصور قادر
صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیرِ صدارت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں اہم اجلاسمنعقد
لاہور( سدید ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیرِ صدارت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی بروقت فراہمی کے حوالے لاہور میں اہم اجلاس منعقد۔ اس موقع پر صوبائی وزیر منصور قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی بروقت فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے روشن اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہیں لہذا اس مد میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی قابلِ قبول نہیں۔ وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا تعلیمی خرج کسی صورت قبول نہیں۔ تمام طلبا کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر ممکن بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور پی ایم آئی یو کو کتابوں کی بروقت ترسیل کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کو بھی ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کا انعقاد پنجاب کریکولم ایند ٹیسکٹ بُک بورڈ لاہور میں کیا گیا اور اس موقع پر سیکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ، پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو و دیگر موجود تھے۔
