17

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا خسرہ اور روبیلاسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکوں کے کیمپ کا فتتاح

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا خسرہ اور روبیلاسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکوں کے کیمپ کا فتتاح
قومی مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے۔
بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں،یاسمین راشد
لاہور ( سدید رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 125کی یوسی71میں جہانگیر خان کے ڈیرہ پر معصوم بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکوں کے کیمپ کا فتتاح کردیا۔اس موقع پر چوہدری عبدالغفورپپو،جاویداکرام ٹونی،،ملک کامران، خالدعلی، شہزاد نمبردار،علی رشید،مرزامعظم بیگ،حاجی اللہ دتہ اورزبیرخان نیازی کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کی ٹیموں سے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے بارے تفصیلات دریافت کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے۔ والدین اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پراین اے 125 کی عوام کیلئے یوسی 60 کےنہروپارک کی تزئین وآرائش مکمل کرلی گئی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنہروپارک میں تزئین وآرائش کی تکمیل دیکھنے پہنچ گئیں۔اس موقع پر چیئرمین عبدالغفورپپو، اصغرگجر، علی رشید ودیگرموجودتھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین کونہروپارک میں تزئین وآرائش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں اکیڈمی آف فیملی فزیشنزپاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی فیملی میڈیسن فیملی کون کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں بیرون ممالک سے آئے ڈاکٹرز، ڈیلیگیٹس، وائس چانسلرز، ٹیچنگ فیکلٹی اور فیملی فزیشنزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرطارق میاں نے وزیرصحت کااستقبال کیاجبکہ کانفرنس کاباقاعدہ آغازقومی ترانہ سے کیاگیا۔فیملی کون کانفرنس گزشتہ تین روز جاری ہے ۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب میں کیک کاٹااورحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقاد پراکیڈمی آف فیملی فزیشنزپاکستان کومبارکباددیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں