56

ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری

لاہور(ٹیوترپاکستان) ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا۔ تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی۔تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد، عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں