28

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، مجموعی طور پر 32 دکانوں و ریسٹورنٹس و فارمیسی اور کیفوں کو سیل

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فیلڈ میں موجود.
مجموعی طور پر 32 دکانوں و ریسٹورنٹس و فارمیسی اور کیفوں کو سیل کیا گیا جبکہ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ہیگن داز اینڈ موکا ہیڈ آفس کو گلبرگ میں سیل کروایا، سی ایس ایچ فارمیسی کو بھی مین مارکیٹ گلبرگ میں سیل کروایا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 14 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا ، جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

تحصیل کینٹ میں النصر گارمنٹس، بونینزا گارمنٹس ، لائم لائٹ، دی باڈی شاپ، آؤٹ فٹر گارمنٹس، کے ایف سی فوڈ پوائنٹ، گرین ویلی سٹور، آؤٹ آف ڈریس گارمنٹس شاپ، شاہد آٹوز، جاوید ویجیٹیبل فروٹ شاپ، ملک ٹریڈرز، ہونڈا آٹو ورکس، سواد ٹی سٹال، ا نس ایل پی جی سنٹر، مدینہ شوارما پوائنٹ اور فراز بونگ پائے ہوٹل کو سیل کر دیا گیا.

تحصیل سٹی میں میزان آپٹیکل، مہتاب آپٹیکل، فضل دین فارمیسی، چائنہ سیل میلہ، سبروزو چکن پوائنٹ، فیصل الیکٹرک سٹور، علی ہجویری آٹوز، ایل پی جی شاپ شمع، شیری سیلون، حیدر پان شاپ، رضوان ایل پی جی شاپ، چکن فیکٹری اور لاہور بروسٹ کو سیل کر دیا گیا.

کورونا ایس او کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں سختی سے جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں