41

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک اور سرکاری ہسپتالوں کےانتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے-ڈی سی لاہور مدثر ریاض

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام افسران متحرک ہیں.سرکاری ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں اور نتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے-

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا

اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد کا گورنمنٹ مزنگ ہسپتال کا دورہ کیا-

افسران نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری ، ایمرجنسی ،لیبر روم ، ادویات کی فراہمی، سٹاک، میل اور فیمیل وارڈ کا جائزہ لیا گیا.
ہسپتالوں میں موجود فارمیسیز سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا گیا.
ہسپتالوں میں ٹائیفائڈ مہم کے تحت کئے جانے والے انتظامات کو چیک کیا گیا.
انھوں نے کہا کہ ہم چیک کر رہے ہے کہ ایک دن میں کتنے بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جا رہے ہیں
ہسپتالوں میں آئے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا.
صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا.-ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی.
مجموعی طور پر ہسپتالوں میں انتظامات تسلی بخش تھے.
افسران نے کہا کہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ہسپتالوں کے دورے کئے گئے ہیں.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہسپتالوں میں تمام تر معاملات کو مانیٹر کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کر رکھی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں