27

ضلع وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور چوکوں بہتری و بحالی اولین ترجیح ہے-سید وسیم حسن

ضلع وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور چوکوں بہتری و بحالی اولین ترجیح ہے-سید وسیم حسن
4 ترقیاتی سکیموں کیلیے 52 کروڑ 39 لاکھ 70ہزار روپے کی انتظامی منظوری کمشنر ملتان کو بھیج دی ہے
شفقت رمضان,شوکت علی ورک اور سلمان جاوید چوہدری کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے آفس مین ملاقات
وہاڑی (شفقت رمضان سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سید وسیم حسن نے آفس میں ملاقات کرنے والے صحافیوں شفقت رمضان,شوکت علی ورک اور سلمان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک کی ہدایت پر پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی کی 52 کروڑ 39 لاکھ 70ہزار روپے کی لاگت سے 4 ترقیاتی سکیمیں انتظامی منظوری کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن کو بھیج دی گئی ہیں ضلع وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور چوکوں بہتری و بحالی اولین ترجیح ہے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 15کروڑ85لاکھ روپے لاگت سے جی او آر چوک سے کارخانہ بازار، چڑیا گھر مرکزی جنازگاہ سے کلب روڈ تک،6کروڑ42لاکھ روپے لاگت سے محمدی بیکری ڈی ایم روڈ سے مکہ ٹاؤن تک،13کروڑ71لاکھ روپے لاگت سے شرقی کالونی روڈ مین مارکیٹ سے پاسپورٹ آفس روڈ شرقی کالونی تک، سیڈ فارم مین روڈ شرقی کالونی گول چوک سے ڈسپوزل ورکس شرقی کالونی تک اور16کروڑ39لاکھ 50ہزار روپے لاگت سے ملتان روڈ ریلوے کراسنگ سے کینال روڈ تک، کلب روڈ سے چونگی نمبر 6 چوک اور پیپلز کالونی روڈ امام بارگاہ سے ٹینکی چوک پیپلز کالونی تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور چوکوں کی بحالی کا کام کیا جائے گا جس سے شہر یوں کی آمد ورفت میں مشکلات کم ہوں گی اور مختلف چوکوں کی بحالی سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں