52

طلبا ء و طالبات کا لاہور رعجائب گھر کا مطا لعاتی دورہ ،

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ستمبر۔۔محکمہ تعلقات عامہ پنجاب لاہورمیں انٹر ن شپ کے لئے آ ئے یونیو رسٹی آف سنٹرل پنجاب کے طلباء و طالبات نے آج لاہور میوزیم کا مطالعا تی اور معلوماتی دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر و پی آر او عاصم رضوان اورثوبیہ سلیم نے طالبات کو لاہور میوزیم کا وزٹ کرایا اوریہاں رکھے نوادرات کی تاریخ بارے آگاہی دی۔ طلباء و طالبات کو عجائب گھر کی تاریخ کے بارے بتایا گیا کہ اس کا قیام 1866-1865 ء میں لایا گیا۔انہیں بتایا گیا کہ عجائب گھر کے نزدیک واقع ٹولنٹن مارکیٹ کوبرٹش دور 1864 ء میں نمائش گاہ کے طور پر استعمال میں لایا گیا۔ملکہ وکٹوریہ کی1887ء میں گولڈن جوبلی کی تقریب میں عجائب گھر کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا اانعقاد ہوا تھا۔طا لبات کو مذید بتا یاگیا کہ میو زیم کے سٹریکچر کو مکمل طور پر مغلیہ دور کے طرز پربنایا گیا ہے۔لاہور عجائب گھر کے ہرشعبہ کا اپنی فیلڈ کا ماہر ریسرچ آفیسر تعینات ہے۔ طالبات کے وفد کو میوزیم میں قدیم دور کے سکے،نوادرات،جواہرات،مغلیہ دور کے فن پارے،جنگی سامان غیرہ بارے سیر حاصل معلومات دی گئیں۔طالبات کو دنیا بھر اور پاکستان کے ڈاک کے ٹکٹوں بارے بھی مفصل معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ خزانہ دنیابھر کی ثقافت،مذہبی تہوار،عالمی شخصیات،کھیلوں اور موسمیاتی کیفیت بارے معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ گندھارا اور دیگر قدیم تہذیبیں ہمار قدیم اور قومی اثاثہ ہیں۔ طالبات نے اس دورے کو بہت مفید قرار دیا اور بتایا کہ ایسی معلومات ان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔طالبات نے میوزیم انتظامیہ کا اتنے مفید دورے پر اظہار تشکر ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں