17

عائشہ خان کا نیا ہیئر اسٹائل مقبول

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

Cut-color-blowout @faizas.salon 💕

A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on


سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ اداکارہ نے نیا ہیئر کٹ کروایا ہے جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے بتایا کہ ’اُنہوں نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ ہی اپنے بالوں کو نیا رنگ بھی دیا ہے۔‘

عائشہ خان کی سیلفی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کُبریٰ خان، مایا علی اور نامور اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں نے اُن کی خوب تعریف کی۔دوسری جانب عائشہ خان کے مداح بھی اُن کے ’نیو لُک‘ کو پسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت اور تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں جبکہ اُن کی سیلفی پر اب تک ہزاروں میں لائکس بھی آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں