32

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ لاہور کے زیراہتما م عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 9اکتوبرکومنعقد ہوگی

لاہور( ٹیوٹرپاکستان )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ لاہور کے زیراہتما م عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 9اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جلال میرج ہال نزد چاند گراؤنڈ ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور میں امیر مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوگی کانفرنس میں جے یوآئی صوبہ خیبرپختونخواہ کے امیر فرزند مولانا مفتی محمود مولانا عطاء الرحمن، مرکزی رہنما جے یوآئی مولانا محمدامجد خان، مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا شاہنواز فاروقی، صوبائی امیر پنجاب جے یوآئی مولانا صفی اللہ،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا نصیراحمداحرارودیگر علماء اور دینی و سیاسی ا ور سماجی شخصیات شرکت وخطاب کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ کے رہنماؤں مولانا مفتی مختاراحمد، مولانا شبیراحمدعثمانی، مولانا محمودالحسن قاسمی، مولانا زید معاویہ گجر، مولانا سیف اللہ ربانی، مولانا عبدالعزیزندیم، مولانا احمدسعیدصدیقی، مولانا طارق اسماعیل، مولانا محمدبلال، قاری محمداقبال، مولانا سید جنید بخاری،، قاری شکیل احمدنفیسی، مولانا عبدالودود، مفتی زاہد حسین،مولانا ابوبکرضیغم ودیگر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ علماء نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام حضورﷺ کے قرب حاصل کرنے ذریعہ ہے عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا مشترکہ عقیدہ اور مورچہ ہے۔ علماء نے اجلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے اپیل کی کہ قادیانیوں کی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے اور انکو پاکستان کے آئین اور قانون کا پابند بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس شاہدرہ کی تاریخ میں ایک عظیم اور یادگار اجتماع ہوگا۔کانفرنس کی تیاری کے حوالہ سے شاہدرہ و قرب وجوار کے علاقوں میں اجتماعات اور دروس ختم نبوت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری محمداقبال، مولانا سعید وقار، مولانا سید جنید بخاری، مولانا عابد حنیف، مولانا احسان اللہ پر مشتمل ٹیم مسلسل کانفرنس کی تیاری اور مختلف مقامات پر ر دروس ختم نبوت دیے جارہے ہیں اور عوام الناس کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
جاری کردہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں