46

عبدالعلیم خان کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ،وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی، جس میں مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دو سے تین مرتبہ وزارت سے مستعفی ہونے کا کہہ چکا ہوں، وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں