14

عثمان بزدار نے اپوزیشن کو مسترد شدہ اور مایوس قرار دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو مسترد شدہ اور مایوسی کے شکار عناصر قرار دے دیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کو ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن عوام کے مسترد شدہ عناصر ہیں، جو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مایوسی کی شکار اپوزیشن جماعتیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں