29

عثمان بزدار کا بانی پاکستان کے یومِ وفات پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر خصوصی پیغام دیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پُرامن معاشرے کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا آج یومِ وفات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں