46

عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ

کراچی کے جیل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس مقدمے کے ملزمان میں امین بلیدی، راشد بنگالی و دیگر بھی شامل ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے اس مقدمے میں ملزمان حبیب جان، جمشید اور احمد اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔
پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف 2012ء میں بغدادی تھانے میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں