142

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2024(فیز1)کے داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 20فروری مقرر کی ہے-امان اللہ ملک

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2024(فیز1)کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 20فروری مقرر کی ہے۔ جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس، بی ایس ا پروگرامز اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15فروری ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس انرولمنٹ بذریعہ CMS آن لائن 27فروری تک کر وا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے فارم جمع کروائیں تاکہ داخلہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں