لاہور (پ ر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2023 (Phase-I) کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21فروری 2023ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن ہو گی۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578/79 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
