علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آفیشل AIOU مو بائل ایپ متعارف کر وا دی ہے تمام رجسٹرڈ طلبہ کو ہدایت کی جا تی ہے کہ وہ اپنے موبائل کےGoogle Play سے AIOU Official App کو 9اگست سے پہلے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ سمسٹر بہار2024کے امتحانات کی رول نمبر سلپس ایپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کر نی ہو گی یا اپنے علاقائی دفتر سے PDF فارم میں وصول کی جا سکتی ہے۔یا رہے کہ آیندہ امتحان کے لیے کوئی پرنٹ شدہ ایڈمٹ سلپس جاری نہیں کی جائیں گی۔مزید معلومات کے لیے ریجنل آفس لاہور کے فون نمبر 04299333578/79پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
