لاہور ( نمائندہ سدید ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2023 (فیز2) میں ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے/بی کام)، بی بی اے، بی ایس (آڑھائی سالہ متبادل ایم اے/ایم ایس سی) اور بی ایس (چار سالہ)، ٹیچر ٹریننگ(بی۔ایڈ) پروگراموں اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز،سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 18اپریل 2023 مقرر کی ہے۔ جبکہ میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے جاری طلبہ داخلہ بذریعہ CMS آن لائن 21مارچ 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) کے علاوہ ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
