120

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا.

پاکستان کی سب سیبڑی فاصلاتی نظام تعلیم پرمبنی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا. تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، سرٹیفکیٹ کورسز، بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرآن لائن دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کے لے 15فروری مقرر کی ہے اسی طرح میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کی آخری تاریخ 20فروری مقرر کی گئی ہے۔جاری طلبہ اپنا داخلہ آن لائن انرولمنٹ کے ذریعے 27 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر، لاہور امان اللہ ملک نے طلبا و طالبات کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنا داخلہ جلد از جلد بجھوایں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل کیمپس کے فون نمبر 0429933578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں