110

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023 کے پہلے فیز کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا-ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023 کے پہلے فیز کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا-
لاہور ( پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023 کے پہلے فیز کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا۔ ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 21فروری ہے۔ جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور بی ایس پروگرامز میں آن لائن داخلہ کی آخری تاریخ 15فروری 2023 مقرر کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری طلبہ کو بھی اس لنک (enrollment.aiou.edu.pk)پر آن لائن داخلہ بھیجنا ہوگا ۔مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر9۔04299333578 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں