18

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچر ٹریننگ پروگراموں کے داخلے آن لائن بھیجنے کی تاریخ میں 6 دسمبر 2021 تک توسیع کر دی

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ریجنل کیمپس لاہور کی پریس ریلیز کے مطابق سمسٹر خزاں 2021کے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام اور ایم ایڈ پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔آن لائن داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 6دسمبر 2021ہے۔ جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، بی ایس، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز، سر ٹیفکیٹ کورسز اور ٹیچر ٹریننگ پروگراموں کے داخلے آن لائن بھیجنے کی تاریخ میں 6 دسمبر 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا فون نمبر 042-99260025/26 سے بھی حاصل کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں