19

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا 54واں مرکز آج سے گوادر میں شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا 54واں علاقائی مرکز آج گوادر میں کام شروع کردے گا جس کا باقاعدہ افتتاح آج وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کریں گے۔
اس ضمن میں یونیورسٹی نے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ کی سہولتوں سے آراستہ ریجنل سینٹر کی عمارت مکمل کرلی ہے۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، رجسٹرار راجہ عمر یونس، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان، ماجد حسین، ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر گوادر کیمپس، سید قمر الدین، ریجنل ڈائریکٹر کوئٹہ، علاقے کے معززین، ماہرین تعلیم اور سماجی شخصیات گوادر پہنچ چکے ہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چار سال کے قلیل عرصے میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کاوشوں سے ریجنل سینٹرز کی تعداد 43 سے بڑھ کر 54ہو چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں