پشاور: علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے، کےپی اسمبلی کے اراکین نے علی امین گنڈاپور کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم نے کی۔
کے پی اسمبلی میں قائد عوام کے انتخاب کا عمل مکمل ہوا اور علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔
اسپیکر کے پی اسمبلی کی جانب سے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے کیلئے کامیاب قرار پائے ، قائدایوان کیلئے ایم پی اے علی امین گنڈاپور کو 90ووٹ اور عباداللہ خان نے 16ووٹ حاصل کئے۔
بابر سلیم نے اراکین اسمبلی کو اپنی نشستوں پر بیٹھے کی درخواست کی، کے پی اسمبلی کے اراکین کی علی امین گنڈاپور کو مبارکباد دی۔
کے پی اسمبلی میں جمعیت علمااسلام نے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کےانتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ، جے یوآئی کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جوحکمت عملی ہے وہ واضح ہے،ہم نے کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بننا، جب تک ہمیں مینڈیٹ نہیں ملتااپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔