19

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں B2B ای کامرس کے حوالے سے سمٹ کا انعقاد

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں B2B ای کامرس کے حوالے سے سمٹ کا انعقاد
معروف عالمیB2B ای -کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے لاہور میں پاکستان کی برآمدات کو B2B عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے سمٹ کا انعقاد کیا جس کا عنوان ” بھرو ڈیجیٹل ایکسپورٹ کی نئی اڑان لا ہور سے “رکھا گیا۔

اس تقریب میں علی بابا ڈاٹ کام کے منتظمین کے ساتھ ساتھ لاہور کے ممتاز صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔مہمانان میں علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کی مارکیٹنگ ہیڈ مس ایمی لی،سابق ایگزیکٹو ممبر پا پام رانا منصور قادر،ای کامرس انفلوئنسر اور ای کامریڈ کے سی ای اوحافظ احمد اور علی بابا ڈاٹ کام کے سرٹیفائیڈ ٹرینر جناب شہباز صدیق شامل تھے۔

تقریب کے دوران خوراک اور زرعی شعبوں میں عالمی صارفین کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹیٹسٹا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق2022 میں خوراک اور مشروبات کی عالمی منڈی میں صارفین کے اخراجات 8.66 ٹریلین امریکی ڈالر تھے،اور 2019 سے 2025 تک اس میں سالانہ 7.0 فیصد اضافہ ہوگا۔

تقریب میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ علی بابا ڈاٹ کام کے زراعت کے شعبے کی بڑی خریدار مارکیٹوں میں امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ فوڈ کیٹیگری کی خریدارمارکیٹ میں امریکہ، بنگلہ دیش اور ترکی شامل ہیں جبکہ پاکستان بھی ان دونوں کیٹیگریز میں ایک بڑی خریدار مارکیٹ ہے۔

اس تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق ایگزیکٹو ممبر پاپام رانا منصور قادرنے کہاکہ ” ہم علی بابا ڈاٹ کام کے شکر گزار ہیں کہ اس کی کوششوں سے مقامی کاروباری افراد کے لیے نئی راہیں کھلی ہیں۔ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے تیزی سے بدل رہی ہے اورعلی باباڈاٹ کام کے عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے کاروبار پوری دنیا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے قومی معیشت میں مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں