28

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے لاہور میں ای-کامرس راونڈٹیبل کا انعقاد

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے لاہور میں ای-کامرس راونڈٹیبل کا انعقاد
کامرس راؤنڈ ٹیبل ایونٹ کا عنوان ”بھرویجیٹل ایکسپورٹ کی نئی اڑان لاہور سے” رکھا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر) معروف عالمیB2B ای -کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے مقامی کاروباری افراد کیلئے دستیاب برآمدی مواقعوں کو اجاگر کرنے کے لیے لاہور میں اپنے دوسرے سیلر سمٹ کی میزبانی کی۔پہلے سیلر سمٹ کی شاندار کامیابی کے بعدکاروباری افراد کی جانب سے علی بابا کی ٹیم کو لاہور کے کامیاب سیلرز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل پینل ڈسکشن کا اہتمام کرنیپرمبارکباد دی گئید اور اس کے ساتھ ساتھ علی بابا ڈاٹ کام پرکامیاب کاروبار کرنے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ اس تقریب میں 250سے زائدافرادنے شرکت کی جب کہ 100سے زائد شرکاء نے آن لائن ایونٹ میں شمولیت اختیار کی۔
علی بابا ڈاٹ کام کےB2B ای -کامرس راؤنڈ ٹیبل ایونٹ کا عنوان ”بھرویجیٹل ایکسپورٹ کی نئی اڑان لاہور سے” رکھا گیا جس کا مقصد B2B ای کامرس کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنا ہے جس میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور پاکستانی کاروباری افرادکیلئے مواقعے شامل ہیں۔ایونٹ میں خصوصی طور پر علی بابا ڈاٹ کام کی ٹیم نے شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام میں ایکسپورٹ ای کامرس سیلر کے طور پر کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتوں اور ٹولز کے ساتھ خود کو تربیت دینے کے بارے میں بھی بتایا۔
اس تقریب میں علی بابا ڈاٹ کام کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ لاہور کے کاروباری حلقوں کے ممتاز صنعت کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایونٹ میں علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے سربراہ مسٹر سونگ بھی شریک ہوئے جبکہ دیگر مہمانان میں سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر جناب معاذ محمود،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نشاط ملز ہوم ٹیکسٹائل بزنس جناب احمد جہانگیر،مارکیٹنگ ہیڈ علی بابا ڈاٹ کام پاکستان محترمہ ایمی لی اور عدن انٹرپرائزز کے بانی جناب عزیز الرحمان شامل تھے۔
اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے بزنس ہیڈ مسٹر سونگ سونگ نے کہا کہ ”میں لاہور میں مقیم کاروباری رہنماؤں اور صنعت کاروں کے جوش و خروش سے بہت خوش ہوں اوراس ایونٹ کی شاندار پذیرائی نے ای- کامرس سے وابستہ کاروباری افراد کیلئینئے مواقع پیدا کیے ہیں اور ہم مارکیٹ میں ایس ایم ایز کی پائیدار اقتصادی ترقی اور اس کے نتیجے میں قومی معیشت کی توسیع کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں