23

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے B2B ای-کامرس کے ٹیلنٹ کو سراہنے کے لیے KEL ایوارڈ کا اعلان

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے B2B ای-کامرس کے ٹیلنٹ کو سراہنے کے لیے KEL ایوارڈ کا اعلان

دنیا کے معروف B2Bای -کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے آج کلیدی ای کامرس لیڈر ایوارڈ (KEL ایوارڈ) کا اعلان کیاگیا ہے جو کہ پاکستان سمیت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاقوں میں موجود ٹاپ ای کامرس سپلائرز کے ٹیلنٹ کو سراہنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

یہ ایوارڈز ر نومبر 2024 تک جاری رہیں گے جس میں میں سات ممالک سے علی بابا ڈاٹ کام کے سپلائرز حصہ لے سکیں گے جن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔ ان ممالک کے افراد اگست سے اکتوبر تک اپنی متعلقہ مارکیٹوں میں قومی راؤنڈمیں مقابلہ کریں گے جبکہ قومی راؤنڈ کے 10 بہترین سپلائرز نومبر میں ویتنام میں منعقد ہونے والے فائنل میں حصہ لیں گے جہاں تین سب سے بہترین مقابلہ کرنے والے کو KEL ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس مقابلے میں علی بابا ڈاٹ کام پرموجود کمپنیوں کے مالکان، کلیدی ٹیم ممبرز اور مینیجرز حصہ لے سکیں گے جن کی ریٹنگ دو اسٹارز ہے اور پلیٹ فارم پر کم از کم چھ ماہ تک فعال موجودگی ہے۔اس مقابلے میں علی بابا ڈاٹ کام سے منسلک ای-کامرس سپلائرزاپنی ایکسپورٹز کی وسعت کے ساتھ ساتھ ان حکمت عملیوں کا مظاہرہ بھی کریں گے جو وہ عالمی مارکیٹ میں نمایاں ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ KEL ایوارڈ کے فاتح کا فیصلہ شرکاء کی پریزینٹیشیز، تخلیقی صلاحیتوں، برانڈ کی عکاسی، علی بابا ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم کا فہم، فیلڈنگ کے سوالات میں مہارت اور اپنی پلاننگ کے ذریعے ای- کامرس کمیونٹی کو متاثر کرنے کی صلاحیتوں پر کیا جائے گا۔

KELایوارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی باباڈاٹ کام کے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ مسٹر راجر لو نے کہاکہ،”علی بابا ڈاٹ کام کےKEL ایوارڈ کا مقصد ہمارے پلیٹ فارم پر اعلیٰ صلاحیت والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ان کی کاروباری ذہانت اور جدت کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ کراس مارکیٹ تعاون کوبھی فروغ دیا جاسکے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے ا فراد کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ہم عالمی تجارت میں شامل دیگر بے شمار SMEs کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کی ترغیب دینے کے خواہش مند ہیں۔”

علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے لانچ کردہ اس منفرد ایوارڈز کا مقصدپورے خطے کے اعلیٰ ترین سپلائرز کو اکٹھا کرنا ہے۔ ان ایوارڈز کی بدولت پاکستانی شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے عالمی خریداروں اور سپلائرز کی کمیونٹی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے اور باہمی تعاون کے مواقع ملے گے۔شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے ماہرین کی زیر قیادت تربیتی سیشنز تک رسائی بھی حاصل ہوگی جو پلیٹ فارم پر ان کی آپریشنل مہارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قیادت،پبلک سپیکنگ اور ٹیم مینجمنٹ جیسی مہارتوں کو فروغ دے گا۔
مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے سپلائرز کو علی بابا ڈاٹ کام پر اپنی مصنوعات کی نمائش کو بڑھانے کے لیے خصوصی فوائد فراہم کیے جائیں گے جن میں پروڈکٹ شوکیس سلاٹس اور کی ورڈزکے اشتہارات کے بونس شامل ہیں۔ تین سرفہرست شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈکوارٹر ہانگزو، چین میں سپانسر شدہ ”ڈریم ٹرپ” کا اضافی ایوارڈ بھی ملے گا۔علاوہ ازیں کنٹری راؤنڈ کے تمام فاتحین کو علی بابا ڈاٹ کام کے لیکچررز کے طور پر مقرر کیا جائے گا، جو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے کے ساتھی سپلائرز کے ساتھ اپنے تجربات شئیرکریں گے۔
KEL ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جوکہ جولائی 2024 کے آخر تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن کے لیے اس لنک کو وزٹ کریں: https://survey.alibaba.com/apps/zhiliao/g9Iw8Uien
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں