10

علی ظفر کا فرہاد ہمایوں کو خراجِ عقیدت

پاکستانی موسیقار و گلوکار علی ظفر نے مرحوم فرہاد ہمایوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور ڈرمر فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے ہیں۔

فرہاد کے انتقال پر شوبز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کے مداح رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایسے میں موسیقار، گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انھوں نے فرہاد کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ ’خدا حافظ دوست، آپ بہت ساروں کے لیے انسپریشن ہیں‘

علی ظفر نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ کی میوزک اور لوگوں کی زندگیوں کو بلدنے کی خدمات کو چند سطروں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’آپ ایک موسیقار اور پرفارمر سے بڑھ کر ہیں، آپ ایک فائٹر ہیں۔‘

آخر میں انھوں نے اپنے دوست کے لیے ایک نظم بھی لکھی جو انھوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں