11

عمران خان نے پورا پاور شٹ ڈاؤن کرکے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورا پاور شٹ ڈاؤن کرکے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بدترین بجلی شٹ ڈاؤن سے ثابت ہوا کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے سمجھا ملک کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شاید چل جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران صاحب یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدارا اس ملک سے مزید نہ کھیلیں، استعفے دیں اور گھر جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں