15

عمران خان کی چھوٹے سے جذباتی مداح کیساتھ ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے چھوٹے سے، جذباتی مداح سے ملاقات کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

عمران خان کے گزشتہ جلسوں میں ایک نویں کلاس کے بچے، ابو بکر کی زارو قطار روتے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کی خواہش اب عمران خان نے پوری کر دی ہے۔اس بچے کی عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ویڈیو پی ٹی آئی کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت سابق وزیر اعظم نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنے سامنے عمران خان کو پا کر مسلسل رو رہا ہے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری ہونے پر بے حد خوش نظر آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں