12

عمران خان کے دادا اور قائد اعظم کی نایاب تصویر

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دادا اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ اُن کے دیگر ساتھی بھی موجود ہیں اور انہی لوگوں میں عمران خان کے دادا بھی ہیں۔

عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے دادا جالندھر میں قائداعظم محمد علی جناح صاحب کی میزبانی کر رہے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں