عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے -ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ
سرکاری دفاترز میں عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات
ملاقات میں شیخ خالد مسعود ساجد، شاہد محمود مرزا ، میاں جہانزیب ایڈووکیٹ،ہاشم سلطان،اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود شامل
وہاڑی( شفقت رمضان سے ) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے صحت، تعلیم اور میونسپل سروسز کی فراہمی پر خصو صی توجہ دی جائے گی سرکاری دفاترز میں عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملنے والے میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد ، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شاہد محمود مرزا ، میاں جہانزیب ایڈووکیٹ
عامر نذیر، ہاشم سلطان محمد عثمان ، اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد شفیق بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر میری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں انتخابات کے سلسلے میں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے سرانجام دوں گا اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا میڈیا کے اراکین کا مکمل تعاون درکار ہوگا وہاڑی میرا اپنا شہر ہے یہاں بطور اسٹنٹ کمشنر بھی تعنیات رہا ہوں اس لیے یہاں کے لوگوں سے دلی وابستگی ہےسرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی اختیار کی جائے گی عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی تمام افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو تعنیاتی پر مبارکباد دی گئی اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا
