56

عید کےبعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کھلے گا، یاسمین راشد

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے، عید کے بعد ایکسپو سینٹر میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی جائے گی۔

کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت شوکت خانم اسپتال کے سامنے شجر کاری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین لگوانے جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ بنائیں، شہر میں کورونا وباء میں مزید کمی کے لیے شہری گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

یاسمین راشد نے کہاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیے لیے احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اڑھائی سالوں میں 11 لاکھ سے زائد پودے لاہور میں لگائے گئے ، جتنے درخت ہوں گے، اس کا فائدہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں