7

غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم امیر جان کو عدالت میں پیش کیا، اس دوران عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس درخواست واپس کردی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا، ملزم کو ریمانڈ کے لیے متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔
پولیس نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کےلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزم امیر جان نے گذشتہ روز سٹی کورٹ میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا تھا، ملزم کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں قتل، دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں