فرانس میں بجلی سے چلنے والی چھوٹی کار تیار کی گئی ہے۔ اس کار کو ایمی کا نام دیا گیا ہے۔ اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے سرکاری سطح پر بغیر مکمل لائسنس کے 14 سال کے بچے بھی چلا سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اسے گھر کے عام ساکٹ کے ذریعے 3 گھنٹے میں مکمل چارج کرلیا جائے گا۔
