57

فرح ناز کو فالکن آئی کی پہلی خاتون منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا

کراچی(ٹیوٹرپاکستان) محترمہ فرح ناز نے پاکستان کی ممتاز انٹرنیٹ آف تھنگز(IoT) فلیٹ مینجمنٹ کمپنی میں پہلی خاتون منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کمپنی کے قیام سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون کو کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کی ایلومنا اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی محترمہ ناز فالکن آئی کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں۔

محترمہ فرح ناز کنزیومر فنانسنگ، کارپوریٹ کمیونیکشنز، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی، سروس کوالٹی اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سمیت مختلف کاروباری شعبوں میں، 28 برسوں پر پھیلا ہوا،قابل فخر تجربہ رکھتی ہیں۔وہ بینکاری اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بعض انتہائی آئیکونک برانڈزسے بھی منسلک رہ چکی ہیں جہاں اْنھوں نے بڑی ٹیموں کی راہنمائی کی اور اہم کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا اور اس طرح کمپنی کے اہداف اور مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔

فالکن آئی جہاں پاکستان میں بہترین ٹریکنگ سروسز کی فراہمی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، محترمہ ناز، اپنا تجربہ استعمال کرتے ہوئے فالکن آئی کے تمام کاروباری شعبوں کی راہنمائی کریں گے اور کنٹرول کریں گی اور بورڈ کو اسٹریٹجک راہنمائی اور سمت بھی فراہم کریں گی تاکہ کمپنی کے ویژن، مشن اور طویل المیعاد اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

سنہ 2015ء میں، پاکستان نے اقوام متحدہ کے متعدد سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز(ایس ڈی جیز) کے حصول کا عہد کیا تھا جن میں سے ایس ڈی جی گول 5 کا مقصد ”صنفی مساوات کا حصول اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو سنہ 2030ء تک بااختیار بنانا ہے۔“

ٹریکنگ انڈسٹری میں خاتون مینجنگ ڈائریکٹرز کی شدید کمی ہے اور فالکن آئی میں محترمہ فرح ناز کا تقرر اس حوالے سے بہت اہم ہے۔ فالکن آئی میں خاتون راہنما کی موجودگی ادارے کے لیے تنوع اور شمولیت کا سنگ میل ہے اور اسی کے ساتھ عالمی یوم خواتین کے ایجنڈا برائے 2021کے حوالے سے ’ویمن اِن لیڈرشپ‘ کا اظہار ہے جس کا مقصد کووِڈ19-کی دنیا میں مساوی مستقبل کا حصول ہے۔

اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ فرح ناز نے کہا:”فالکن آئی کے عملے کی مہارتوں اور صلاحیتوں کا فروغ ہمارے اہداف اور مقاصد کے حصول میں ایک عمل انگیز کا کام دے گا۔ مجھے توقع ہے کہ میں،اپنے کسٹمرز کے لیے زیادہ ویلیو پیدا کرنے کی غرض سے فالکن آئی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کروں گی۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں