36

فردوس مارکیٹ چوک کا ٹریفک سگنل بھکاریوں کی جانب سے درست کروانے کی خبر بے بنیاد ہے-چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی

لاہور میں ٹریفک سگنل بھکاریوں نے ٹھیک کروایا یا نہیں؟ اس معاملے پر لاہور کی ٹریفک پولیس کا موقف سامنے آگیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے سوشل میڈیا پر فردوس مارکیٹ چوک کا ٹریفک سگنل بھکاریوں کی جانب سے درست کروائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز کی دیکھ بھال سیف سٹیز اتھارٹی اور ٹیپا کی ذمے داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں