8

فرنچ اوپن، اسٹیفنو ٹی سٹسی پاس اور الیگزینڈر زیوررو کامیاب ہوگئے

فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں اسٹیفانو ٹی سٹسی پاس اور الیگزینڈر زیوررو کامیاب ہوگئے۔

فرانس میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اسٹیفنانو ٹی سٹسی پاس کا مقابلہ ورلڈ نمبر 2 ڈینیل میڈاڈیو تھا، ٹی سٹسی پاس نے شروعات سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اورمیڈواڈیو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

ٹی سٹسی پاس مسلسل دوسرے سال فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈرزیورو نے اسپین کے ڈیوڈو فوکینا کو 4-6 ، 1-6 اور1-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا ،وہ 1996 کے بعد پہلے جرمن کھلاڑی ہیں جو فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں