50

فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کی ایرانی قونصل جنرل محمد رضاء ناصری سے ملاقات

ٹیوٹرپاکستان( صبا شیخ سے) فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کی ایرانی قونصل جنرل محمد رضاء ناصری سے ملاقات -تاجروں کے وفد کی قیادت تاجر رہنما صدام اطہر خان نے کی۔۔

وفد میں بہبل اطہر،یاسر ایوب بھٹی،شبیر بھٹی،نور مصطفی،سید فہد،احمد محمود،ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر مختیار،ڈاکٹر عمیر،فیض اقبال،جان محمد،حاجی اسحاق،محمد کاشف،عثمان اسلام،احمد نجم،حاجی عثمان،ریاض احمد،عمران بھٹی، اور علی رضا شامل تھے
ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ کمرشل اتاشی آغا خراتی اور ویزہ قونصل علی زادہ موجود تھے- تاجروں نے ایرانی قونصل جنرل کو پاک ایران تجارت میں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا

صدام اطہر خان نے کہا کہ تاجروں کے لیئے ویزا میں آسانی برتی جائے –
تاجروں کا وفد ایران تہران میں واقع چیمبر آف کامرس میں میٹنگ کا اہتمام کیا جائے –
بینکنگ سیکٹر نہ ہونے کے باعث پیمنت وصول کرنے اور بھیجنے میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران امریکہ کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے-
پاکستان اور ایران دونوں حکومتیں بیکنگ سیکٹر میں تعاون چاہتی ہیں مگر پابندیوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پا رہیں،ایرانی قونصل جنرل
پاسپورٹ اور ویزہ کے حوالے سے بہت سے مسائل حل کر چکے ہیں-
محمد رضاء ناصری نے کہا کہ پاکستان اور ایران 73 سالوں سے ایک دوسرے کے دوست اور حامی ہیں-آپ تمام تاجر ایرانی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہیں-ہم سے جتنا ہو سکے گا،تجارت میں درپیش مشکلات حل کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں