11

فوک گلو کار شوکت علی لاہور میں سپرد خاک

فوک گلو کار شوکت علی کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازہ جنازہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

شوکت علی کی نماز جنازہ میں شوبز سمیت مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ شوکت علی جمعہ کی دوپہر کو لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال کرگئے تھے ، وہ جگر کے عارضے میں مبتلاتھے۔
شوکت علی نے گلوکاری کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے کیا۔

گلوکار شوکت علی ضلع گجرات ملکوال کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔

شوکت علی کو 1976 میں ’وائس آف پنجاب‘ ایوارڈ ملا، جولائی 2013 میں انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ پرائڈ آف پنجاب’ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں