38

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائیکس چھپانے کا اختیار مل گیا

ویب ڈیسک :2019 سےانسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغازکیا تھا جس پر صارفین نے شدیدتنقید کی تھی ، اب فیس بک اور انسٹا گرام نے صارفین کو اختیار دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار ہو گا۔ لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لا ئیکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔انسٹاگرام نے 2019 میں پوسٹس پر لا ئیکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کیلئے محدود صارفین پر آزمائش شروع کی تھی جس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کچھ صارفین لا ئیکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کمپنی کا خیال ہے کہ اس فیچر کے باعث درحقیقت صرف زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ صارف ایپ میں زیادہ وقت گزاریں گےجس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں