41

فیضان شیخ اور حرا عمر کی فلم ادھم پٹخ عید الاضحی پر ریلیز ہوگی۔

لاہور( عالیہ ملک سے ) فیضان شیخ اور حرا عمر پہلی بار بڑی اسکرین پر ایک ساتھ فلم “ادھم پٹخ”میں جلوہ گر ہوں گے، جو کہ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی، مزاح اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی اور ہدایات ابوعلیحہ نے دیں ہیں جبکہ یہ فلم جاوید احمد کاکپوٹو کی پیش کش ہے، جس میں سید علی رضوی، شبانہ حسن اور طٰحہٰ ہمایوں بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اپنی نئی فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ میں اس نئے پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں ِ یہ پراجیکٹ ایک بہت ہی محدوبجٹ کی حامل فلم ہے جس کے پیچھے نہ تو کوئی چینل ہے اور نہ ہی کوئی پروڈکشن ہاوس، ان کا کہنا تھاکہ یہ فلم کچھ مختلف اور تجرباتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ایسے وقت میں جب کورونا وبا کے دوران سینما گھروں کی دوبارہ بحالی کا کوئی امکان نہیں، ایسی فلم بنانے کا اقدام یقینا ایک بہادری ہے۔
حرا عمر کا اس تجربے سے متعلق کہنا تھاکہ مجھے ڈراونی اور کامیڈی فلمیں دیکھنا ہمیشہ سے ہی پسند ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ میری پہلی فلم پاکستانی دہشت اور مزاح سے بھرپور فلموں میں سے ایک اور واقعی دلچسپ ہے، ان کا کہنا تھاکہ فلم کی پوری کاسٹ اور عملے نے اس فلم میں زندگی اور رنگ شامل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے جو ایک قابل تعریف عمل ہے۔
فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا اعلان عید الاضحی کے بعد سینما گھروں کے دوربارہ کھلنے کے اعلان کے بعد کیا جائے گا، فلم کی ڈسٹری بیوشن کے فرائض میٹرو لائیو موویز انجام دے گا۔
فیضان شیخ کے بارے میں: فیضان شیخ متعدد متضاد اور متنوع کرداروں میں نمایاں طورپر اپنی ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، اپنے کیریئر کے دوران انھوں نے متعدد صنفوں میں کام کیا، جن مینں مزاحیہ، رومانوی اور عداوت کے کردار شامل ہیں، وہ برسوں تک تھیٹر ڈراموں میں بھی اپنے فن کا اظہار کرتے رہے، ان کے نمایاں ڈراموں میں من کے موتی، غیرت، ریڈی اسٹڈی گو، ببن خالہ کی بیٹیاں، گستاخ، اور اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، شامل ہیں،انھوں نے فلموں میں بڑی اسکرین پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں مالک، پرچی، اور ہیر مان جان قابل ذکر ہیں۔
حرا عمر سے متعلق:
وہ اس انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، حراعمر نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا اور کم وقت میں ویب سیریز”رنجش”سے اپنے فن کا لوہا منوایا، انھوں نے سندھی ویب ٹی وی پر مختصر فلم “سندھ میری جان “میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، نوجوان اداکارہ محسن طلعت کی نئی شارٹ فلم “وانٹیڈ”میں بھی جلوہ گرہوں گی، جبکہ احسن طالش کے ڈرامہ “اے مشت خاک” جو کہ جیو انٹر ٹینمنٹ سے نشر ہوگا میں نظر آئیں گی، ابوعلیحہ کی ادھم پٹخ میں وہ پہلی بار مرکزی کردارمیں جلوہ گرہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں