40

فی تولہ سونا 100 روپے سستا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں 100 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 1850 امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں برقرار رہنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 85 روپے کم ہونے کے بعد 97 ہزار 51 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں