17

قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعث شرم ہے، احسن بھون

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعث شرم ہے۔

لاہور میں PUJ دستور کے عشائیے سے خطاب میں احسن بھون کا کہنا تھا کہ حکومتی طریقہ کار کو کسی بھی حوالے سے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ جوائنٹ سیشن میں ممبران کی تعداد کے حوالے سے بھی قانون سازی چیلنج ہوسکتی ہے۔

احسن بھون نے کہا کہ جہاں کہیں بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی، بار ایسوسی ایشنز وہاں ہوگی۔

گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا تھا کہ وکلا، صحافی، سول سوسائٹی ہمیشہ جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں