30

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کنفرم

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کنفرم کردیا،دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کنفرم کردیادورے کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ کرے گا۔ دورہ انگلینڈ کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی 30 سے 35 کھلاڑی بھجوائے جائیں گے،دورہ نیوزی لینڈ بھی آئی سی سی کے کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں اسکواڈز میں زیادہ پلیئرز شامل کیے جائیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچز سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔ سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچز اور پریکٹس کے لئے باؤلرز نہیں ملیں گے، پریکٹس میچز نہ ہونے کے باعث اضافی کھلاڑی نیوزی لینڈ بھجوائے جائیں گے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں