18

لاہور، گوجرانوالہ، ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں بارش

لاہور، گوجرانوالہ، ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج بھی اسلام آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سیکٹر ای الیون میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں