24

لاہورضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک.

ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کےپوری طرح سے متحرک ہے.ذیشان نصر اللہ رانجھا
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کا عسکری 10 کی مارکیٹ کا دورہ ،متحد دوکانیں سیل اور جرمانے
لاہور (بابر نسیم بٹ )ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کا عسکری 10 کا پیاز، آلو، ٹماٹر ، چینی اور آٹا کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا.سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کئے جا رہے تھے. جس پر انھوں نے 04 فروٹ و سبزی اور کریانہ شاپس کو سیل کر دیا گیا.اس کے علاوہ کریانہ سٹورز پر چینی بھی مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی. انھوں نے کہا کی ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں