54

لاہور بورڈ نے انٹر اسپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا۔

لاہور بورڈ نے انٹر اسپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں 21 ہزار ایک سو اکیس امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی صرف 3 ہزار آٹھ سو پچیس امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی،امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹر اسپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،امتحان میں 26 ہزار 747 امیدواروں نے امتحان کیلئے اپلائی کیا،کل 21 ہزار ایک سو اکیس امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور صرف 3 ہزار آٹھ سو پچیس امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا اور موجودہ امتحان میں فیل ہونے والے طلباء آئندہ سال سالانہ امتحان 2021 میں شرکت کرسکیں گے،امتحان ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر بذریعہ ایس ایم ایس معلوم ہوسکے گا، امیدوار نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر اون لائن بھی چیک کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں