76

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان،رول نمبر سلپ جاری

لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا۔

سیکنڈری اسکول امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔

امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں