15

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور میں پولیس نے خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسافر خاتون نے ریسکیو 15 پر کال کی تھی کہ رکشہ ڈرائیور فحش حرکات کر کے اسے ہراساں کر رہا ہے۔

خاتون کی شکایتی کال موصول ہونے کے بعد گارڈن ٹاؤن پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں